سعودی عرب کا عراق کیساتھ مضبوط تعلقات پر زور

سعودی عرب کا عراق کیساتھ مضبوط تعلقات پر زور

جدہ:سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان نے عراق کیساتھ تعلقات میں مزید استحکام لا نے کیلئے مضبوط تعلقات پر زور دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان نے بدھ کی شب جدہ میں عراقی وزیر تیل انجینئر جبار اللعیبی سے ملاقات کی۔ملاقات میں سعودی ولی عہد نے باور کرایا کہ سعودی عرب کی خواہش ظاہر کی  کہ وہ عراق میں استحکام  اور اس کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں  ۔
اس کے علاوہ   اقتصادی میدانوں میں مشترکہ مواقع بالخصوص توانائی کا شعبہ ، زمینی گزرگاہوں کا کھولا جانا ، براہ راست پروازیں چلانا اور تجارتی تبادلے کو سراہے جانے کے علاوہ سعودی نجی سیکٹر سے سرمایہ کاری جیسے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
بات چیت میں پٹرولیم پالیسیوں کی کوآڑڈی نیشن کے میدان میں دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔