لاہور شہر میں شادی کی انوکھی واردات ،ایف آئی آر میں حیران کن انکشافات 

Lahore Women Violence, Pakistan

لاہور شہر میں شادی کی انوکھی واردات نے پولیس کو بھی چکرا دیا ،ملزم نے  شادی کا جھانسہ دیکر خاتون سے 4کروڑ اور 50تولے زیور ہڑپ کر لیے ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق لاہور شہر میں شادی کا جھانسہ دیکر نوجوان نے خاتون سے ناصر ف زیادتی کی بلکہ 4 کروڑ روپے اور 50 تولے زیور بھی ہتھیا لیے ،پولیس نے ملزم کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 

 شادی کا جھانسہ دے کر خواتین سے زیادتی کرنے اور پیسے ہتھیانے والاملزم بالاخر پولیس نے گرفتار کر لیا ۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق  ملزم  کے کہنے پر لڑکی نے شوہر سے طلاق لی، ملزم ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتا رہا، 4 کروڑ روپے اور 50 تولے زیور بھی  لے گیا ، آخری بار دس لاکھ روپے بھی لئے لئے اور بعد میں ویڈیوز بھی ماموں  کوبھیج دیں ۔

ایف آئی آر میں انکشاف کیا گیا کہ ملزم جعلی عامل بھی ہے ۔