Get Alerts

سپریم کورٹ نے بیرسٹر سلمان صفدر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دے دی

سپریم کورٹ نے بیرسٹر سلمان صفدر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دے دی

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس کے ٹرائل کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت کے دوران بیرسٹر سلمان صفدر کو پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے اس حکم کا اعلان کرتے ہوئے بیرسٹر سلمان صفدر کو عدالتی نمائندہ مقرر کر دیا۔

عدالت نے سلمان صفدر سے کہا کہ وہ اڈیالہ جیل جا کر عمران خان کی حالت زار اور جیل میں دستیاب سہولتوں پر تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔ چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ ملاقات میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے اور اگر سلمان صفدر کو کسی مسئلے کا سامنا ہو تو وہ براہ راست عدالت سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب، وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت میں یہ شکایت کی کہ انہیں بھی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ سلمان صفدر کی ملاقات کا حکم پہلے ہی جاری ہو چکا ہے۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے سپریم کورٹ کے حکم پر آج دوپہر 2 بجے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی اور رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کے لیے روانہ ہو گئے۔ عدالت نے رپورٹ کا جائزہ لے کر آئندہ سماعت پر مزید فیصلہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔عدالت نے سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی۔

ٹیگز: