لاہور: چکوال کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر مریم نواز خوشی سے نہال ہو گئیں۔ مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ آج عوامی عدالت نے پھر فیصلہ دے دیا ہے کہ اہل کون ہے اور نااہل کون!۔ جس کو اللہ اور عوام پلس کر دیں اسے کوئی مائنس نہیں کر سکتا روک سکو تو روک لو۔
جس کو الّلہ اور عوام پلس کر دیں، اس کو کوئی ماینس نہیں کر سکتا ! روک سکو تو روک لو ! pic.twitter.com/fK2Z2e98L2
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 9, 2018
Chakwal Election, final result: 227/227
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 9, 2018
PML N: 75655 ????
PTI: 45702
TLYR 16112
Lead 29953
الحمد لله رب العالمين
انہوں نے الزام عائد کیا کہ تمام سازشی عناصر مل کر بھی عوامی عدالت میں مسلم لیگ نون کا مقابلہ نہیں کر سکے۔ انہوں نے کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون کے شیروں کو مبارک ہو، آپ کے ووٹ نے سازشیوں، مہروں اور اداروں کے پیچھے چھپنے والوں کو شکست دی۔
یاد رہے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 20 چکوال کا انتخابی دنگل پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مار لیا ہے ۔ (ن) لیگ کے امیدوار چوہدری حیدر سلطان 29 ہزار 953 ووٹوں کی برتری کیساتھ کامیاب قرار پائے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں