بلا واپسی کیس: سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی درخواست خارج کر دی

بلا واپسی کیس: سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی درخواست خارج کر دی
سورس: file


اسلام آباد : سپریم کورٹ نے بلے کے حصول کی درخواست تحریک انصاف کےواپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔ 

تحریک انصاف کی بلے کے نشان کے حصول کے لیے دائر اپیل  پر  چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ پر سماعت کی۔بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی  شامل تھے۔ پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر خان عدالت میں پیش ہوئے۔

بیرسٹر گوہر خان نے بلے کے نشان پر پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کی حکم امتناع کی درخواست واپس لینے کی استدعا کر دی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بیرسٹر گوہر سے سوال کیا کہ آپ کون ہیں؟ حامد خان کدھر ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ میں درخواست گزار کا وکیل ہوں۔ 

چیف جسٹس نے حامد خان سے کہا کہ حامد خان صاحب آپ نے پرسوں کہا تھا کہ آپ وکیل ہیں۔ جس پر حامد خان نے کہا کہ ہمارا کیس اسوقت پشاور ہائیکورٹ میں ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کھڑے نہیں ہوئے آپ بتائیں آپ وکیل نہیں ہیں اس کیس میں جس پر حامد خان نے کہا کہ نہیں میں وکیل نہیں ہوں۔ 

چیف جسٹس نےاستفسار کیا کہ کل کو کوئی اگر آ کر یہ دعویٰ کر دے کہ ہم نے درخواست واپس نہیں لی تھی تو؟ علی ظفر کہاں ہیں انہیں تو اعتراض نہیں درخواست واپس لینے پر؟  جس پر حامد خان نے کہا کہ نہیں انہیں اس بات پر اعتراض نہیں، وہ اس وقت پشاور ہائیکورٹ میں ہیں۔ 

بعد ازاں عدالت نے پی ٹی آئی کے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر درخواست خارج کر دی۔  

مصنف کے بارے میں