دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں کا ریاست بھرپور جواب دے گی:نگران وزیر اعظم

دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں کا ریاست بھرپور جواب دے گی:نگران وزیر اعظم

اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کاکہنا ہے کہ   دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں کا ریاست بھرپور جواب دے گی۔نگران  وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت نگراں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران باجوڑ میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت اور اس کے نتیجے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ 

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑنے کہاکہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں کا ریاست بھرپور جواب دے گی۔ ریاست شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں کا ریاست بھرپور جواب دے گی، دہشت گرد 24 کروڑ لوگوں کے عزم کو ہرا نہیں سکتے۔


 شہید پولیس اہلکاروں نے ہمارے آنے والے کل کے لیے اپنا آج قربان کر دیا، ریاست ان کے لواحقین کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے تک انسداد پولیو مشن بھرپور طریقے سے جاری رہے گا۔


وفاقی کابینہ نے 227 یومیہ اجرت پر کام کرنے والے اساتذہ کی مستقل بنیادوں پر تعیناتی کی منظوری دے دی۔اجلاس میں وزارت داخلہ کی سفارش پر جبری گمشدگیوں پر بنائی گئی کابینہ کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری بھی دی گئی، نو تشکیل شدہ کمیٹی کی صدارت وفاقی وزیر قانون و انصاف کریں گے ۔


وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے لیے زیر تعمیر نئی عمارت کے ڈیزائن میں ضروری ترامیم کی منظوری بھی دے دی، سپریم کورٹ کراچی رجسٹری اپنی موجودہ عمارت میں کام جاری رکھے گی۔وفاقی کابینہ نے لائیو سٹاک اور ڈیری ڈیلپمنٹ بورڈ کے انتظامی بورڈ کو فعال کرنے کی ہدایت کردی تاکہ چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کے حوالے سے قانونی تقاضے پورے کیے جا سکیں۔

مصنف کے بارے میں