Get Alerts

پاکستان میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سرد اور خشک موسم کی پیش گوئی

پاکستان میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سرد اور خشک موسم کی پیش گوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں کا موسم بتا دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، کل ملک کے بیشتر حصوں میں سرد اور خشک موسم رہنے کا امکان ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت زیادہ کم ہونے کی توقع ہے۔

پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند کے چھانے کا امکان ہے، جب کہ خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں صبح کے وقت چند مقامات پر کہرا پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تربت میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند نے روزمرہ کی سرگرمیوں کو متاثر کیا۔

ملک کے مختلف حصوں میں آج کم سے کم درجہ حرارت کچھ اس طرح ریکارڈ کیا گیا: لہہ -14°C، سکردو -13°C، استور اور گوپس -10°C، ہنزہ اور گلگت -8°C، قلات اور بگروٹ -6°C، اور دیر -5°C۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 0°C، کوئٹہ -3°C، مری -1°C، لاہور اور کراچی 9°C، پشاور 1°C، اور مظفرآباد میں 3°C ریکارڈ کیا گیا۔ شہریوں کو سردی اور دھند کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
 
 

ٹیگز: