خطبہ حج کا ترجمہ 20 سے زائد زبانوں میں دنیا بھر میں پہنچانے کی تیاری مکمل 

خطبہ حج کا ترجمہ 20 سے زائد زبانوں میں دنیا بھر میں پہنچانے کی تیاری مکمل 

جدہ: خطبہ حج کا ترجمہ 20 سے زائد زبانوں میں دنیا بھر میں پہنچانے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کے جنرل پریذیڈینسی کے امور کی جانب سے یہ اب تک کا سب سے بڑا ترجمہ پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے۔
اس منصوبے کا مقصد خطبہ حج کو دنیا بھر میں 20 سے زائد زبانوں میں پہنچانا ہے، جبکہ یہ خطبہ کُل ایک ارب سامعین تک پہنچایا جائے گا۔

حرمین شریفین کے دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے، کہ رواں سال حج کے موقع پر خطبہ حج کے حوالے سے ترجمے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہیں۔

20 زبان میں بیک وقت خطبہ میڈیا، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نشر کیا جائے گا، شیخ السدیس کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ اسلام کے پیغام کو پھیلانے اور عازمین کی خدمت میں مملکت کی کوششوں کو اجاگر کرنے میں دانشمندانہ قیادت کی گہری دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔اس سے قبل گزشتہ سال فرانسیسی، انگریزی، فارسی، اردو، ہاؤسا، روسی، ترکیہ، پنجابی، چینی، مالائی، سواحلی، ہسپانوی، پرتگالی، امہاری، جرمن، سویڈش، اطالوی، ملیالم، بوسنیائی، فلپائنی، زبانوں میں ترجمہ نشر کیا گیا تھا۔

 2022 میں زبانوں کی تعداد 14 تھی، اور 2017 میں پہلی مرتبہ عالمی زبانوں میں خطبہ حج کا ترجمہ نشر کیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں