دبئی: متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ الشیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان نے جمعرات کو بچوں کے مقبول ٹی وی پروگرام ’کھل جا سم سم‘ میں شرکت کی۔ انہوں نے اس موقع پر موجود بچوں سے گپ شپ کی اور انہیں ’سنان ورحلۃ الارقام‘ کہانی بھی سنائی۔
عبدالله بن زايد: مشاركتي في برنامج "افتح ياسمسم" لحث الأطفال على القراءة وإستجابة للأخت @OhoodAlRoumi لدعم مبادرتها #العطاء_سعادة @ABZayed pic.twitter.com/YI2Bgm1UR9
— شبكة أبوظبي ???? (@NET_AD) March 9, 2017
عرب میڈیا کے مطابق الشیخ عبداللہ بن زاید نے بچوں کے ٹی وی شو میں شرکت کی ایک فوٹیج اپنے ’ٹویٹر‘ اکاؤنٹ پر بھی پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کی شرکت کا مقصد بچوں کو مطالعے کی طرف راغب کرنا تھا۔ و
ہ متحدہ عرب امارات کی خاتون وزیر سعادت کی دعوت پر اس پروگرام میں شریک ہوئے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں