جنوبی کوریا کی عدالت نے صدر کو برطرف کر دیا

جنوبی کوریا کی عدالت نے صدر کو برطرف کر دیا

سیئول: جنوبی کوریا کی سپریم کورٹ نے ملک کی صدر پارک گن کو عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ پارک جنوبی کوریا کی جمہوری طور پر منتخب پہلی رہنما ہیں جنھیں ان کے عہدے سے برطرف کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے تمام ججوں نے متفقہ طور پر اپنے فیصلے میں پارلیمان کی جانب سے ان کا مواخذہ کرنے کو درست قرار دیا ہے۔ واضح رہے بدعنوانی کے ایک سکینڈل میں صدر پارک اور ان کی ایک قریبی دوست چوئی سون سل کے ملوث ہونے کی بنا پر پارلیمان نے ان کا مواخذہ کیا تھا۔

سپریم کورٹ کی آٹھ ججوں پر مشتمل بینچ نے صدر پارک کو برطرف کرنے سے قبل پارلیمان کی جانب سے ان کے مواخذے کے عمل پر تفصیل سے سماعت کی تھی۔ چیف جسٹس لی جنگ می نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ان کے فعل نے جمہوریت کی روح اور قانون کی حکمرانی کو سنگین طور پر چوٹ پہنچائی ہے۔

ان کے اس اقدام کی وجہ سے انہیں صدرکے عہدے سے برطرف کیا جاتا ہے۔اس فیصلے سے صدر پارک اس استثنیٰ سے بھی محروم ہو چکی ہیں جو بطور صدر ان کو حاصل ہوتا ہے اور اب ان پر بدعنوانی کے خلاف مقدمہ بھی چلایا جا سکتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں