حکومت کے قرض میں اضافہ،ستمبر تک  62 ہزار 291 ارب روپے  ہوگیا

حکومت کے قرض میں اضافہ،ستمبر تک  62 ہزار 291 ارب روپے  ہوگیا

اسلام آباد :حکومت کے قرض میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ستمبر2023  تک  تک  62 ہزار 291 ارب روپے  ہوگیا ہے۔ سٹیٹ بینک  کے مطابق  وفاقی حکومت کا قرض ستمبر 2023 تک 62 ہزار 291 ارب روپے ہوگیا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان نے وفاقی حکومت کے قرض کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

اعدادو شمار کے مطابق  حکومت نے جولائی سے ستمبر 2023 کے دوران 1450 ارب روپے قرض لیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کا قرض ستمبر 2023 تک 62 ہزار 291 ارب روپے  رہا۔سٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر 2023 تک حکومت کا مقامی قرض 39 ہزار 697 ارب روپے جبکہ بیرونی قرض 22 ہزار 593 ارب روپے رہا۔

اس کے علاوہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اکتوبر کے بینکنگ اعداد شمار بھی جاری کردیے۔سٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر 2023 میں بینکوں کے ڈیپازٹس 79 ارب روپے بڑھے ،جس کے بعد  بینکوں کے ڈیپازٹس 26 ہزار 397 ارب روپے رہے۔ اکتوبر میں بینکوں نے 40 ارب روپے قرض دیے،اسی ماہ تک بینکوں کے قرضوں کا حجم 11 ہزار 897 ارب روپے رہا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر میں بینکوں کی سرمایہ کاری کا حجم 610 ارب روپے رہا جبکہ اکتوبر تک سرمایہ کاری حجم 23 ہزار 232 ارب روپے رہا۔اس کے علاوہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں3.17 ارب ڈالر بیرونی قرضوں کی سروسنگ پرخرچ ہوئے، جولائی سے ستمبر 2023 کے دوران 2.017 ارب ڈالر قرضوں کے اصل پر خرچ ہوئے۔

مصنف کے بارے میں