جنیفر لارنس کا ڈائریکٹر ڈیرن ارونسفکی سے شادی کا فیصلہ

جنیفر لارنس کا ڈائریکٹر ڈیرن ارونسفکی سے شادی کا فیصلہ

لاس اینجلس: ہالی وڈ اداکارہ جنیفر لارنس نے خود سے 21سال بڑے ڈیرن ارونسفکی سے شادی کا فیصلہ کیا ہے۔

27 سالہ جینفر لارنس کی فلم ”بلیک سوان“ کے ڈائریکٹر ڈیرن ارونسفکی سے گزشتہ ایک سال سے دوستی چل رہی ہے اور چند ماہ قبل انھوں نے خاموشی سے منگنی کی تھی۔ جنیفر نے ایک ٹی وی شو میں اس بات کا اظہار کیا ہے کہ وہ اداکاری سے دو سال کی بریک لیں گی جس دوران ان کاشادی کا ارادہ ہے۔

آسکر ایوارڈ یافتہ اور ہالی وڈ کی سب سے زیادہ معاضہ لینے والی جینفر سے ان کا منگیتر عمر میں اکیس سال بڑا ہے۔ دونوں کی پہلی ملاقات فلم”مدر“کے سیٹ پر ہوئی جس کے ہدایتکار 48 سالہ ارونسفکی تھے۔

جنیفر کے ان سے قبل اداکارہ گینتھ پالٹرو کے سابق شوہر کرس مارٹن کے ساتھ لمبا عرصہ معاشقہ رہا جبکہ ارونسفکی اداکارہ ریچل ویز کے ساتھ رہے جن سے ان کا گیارہ سال کا بیٹا بھی ہے۔

ذرائع کے مطابق جنیفر ان دنوں شادی کی تاریخ طے کرنے کے لئے صلاح و مشورے کر رہی ہیں،وہ اور ان کے منگیتر دھوم دھام سے شادی کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔

مصنف کے بارے میں