ڈاکٹر عاصم حسین علاج کے لیے لندن روانہ ہو گئے

ڈاکٹر عاصم حسین علاج کے لیے لندن روانہ ہو گئے

کراچی: بلاآخر ڈاکٹر عاصم حسین کی جان چھوٹ گئی،بیرون ملک روانہ،پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین علاج کے لیے کراچی ائیرپورٹ سے لندن کیلئے روانہ ہوگئے۔ڈاکٹر عاصم حسین کے قریبی ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ایک ماہ کے علاج کے لیے لندن روانہ ہورہے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے تصدیق کی کہ عدالت کی اجازت کے بعد ڈاکٹر عاصم حسین علاج کے لیے لندن روانہ ہوئے اور وہ آئندہ 20 سے 25 روز میں علاج کے بعد وطن واپس آجائیں گے۔خیال رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے 15 اپریل 2017 ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت اور سپریم کورٹ نے 29 اگست 2017 کو حکومت کو ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی ہدایت کی تھی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین نے رواں برس 19 جون میں ای سی ایل سے اپنا نام نکالنے سے متعلق درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کو کئی امراض لاحق ہیں اور اگر ان کا علاج نہ ہوا تو انہیں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔