فلم ‘دی سُپر ماریو بروز’ نے ریلیز کے ایک ہفتے کے دوران دنیا بھر سے کروڑوں ڈالرز کما لیئے

 فلم ‘دی سُپر ماریو بروز’ نے ریلیز کے ایک ہفتے کے دوران دنیا بھر سے کروڑوں ڈالرز کما لیئے

نیویارک: ہالی ووڈ کی اینیمیٹڈ فلم ‘دی سُپر ماریو بروز’ نے ریلیز کے ایک ہفتے کے دوران دنیا بھر سے کروڑوں ڈالرز کا بزنس کر لیا۔

  میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیو گیم ایڈاپشن پر مبنی فلم دی سُپر ماریو بروز نے ریلیز  ہوتے ہی  دنیا بھر سے 37.7 کروڑ ڈالرز کا بزنس کرلیا ، مقامی باکس آفس سے 20.4 کروڑ جبکہ عالمی باکس آفس سے 17.3 کروڑ ڈالرز کا بزنس  کیا  ہے جس کے بعد اسے دوسری بڑی اینی میٹڈ اوپننگ قرار دیا جارہا ہے۔

ایرن ہورواتھ اور مائیکل جلینک  کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں کرس پریٹ نے ’ماریو‘ کا کردار اپنی آواز میں نبھایا ہے۔

 خیال رہے کہ ‘دی سُپر ماریو بروز’ 5 اپریل کو ریلیز ہوئی تھی، اینیمیٹد فلموں کے شائقین کی جانب سے اس فلم کو  خوب  پسند کیا جا رہا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں