دوسری سیاسی جماعتوں نے قومی خزانے پر مسلسل ڈاکے ڈالے ہیں :پرویز خٹک

دوسری سیاسی جماعتوں نے قومی خزانے پر مسلسل ڈاکے ڈالے ہیں :پرویز خٹک

پشاور: پیپلز پارٹی ،اے این پی اور مسلم لیگ نے قومی خزانے پر مسلسل ڈاکے ڈالے ہیں جس نے بھی ملک کو لوٹا اس کو کڑی سزا ملنی چا ہیے ۔


وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا نوازشریف کو جھوٹ بولنے اور کرپشن کرنے پرنااہل قرار دیا گیا پیپلز پارٹی اور اے این پی نے اپنے دور حکومت میں پورے سسٹم کو مفلوج بنایا تھا اور قومی خزانے پر مسلسل ڈاکے ڈالے تھے ،تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کرپشن کے خلاف جہاد شروع کر رکھا ہے عوام پورے نظام کی تبدیلی چا ہتے ہیں ہم نے وعدہ کیا تھا نظام کی تبدیلی کا اور انشاء اللہ ہم کا میاب ہو ئے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ ہم نے غریب اور امیر کے بچوں کومساوی تعلیم دینے کا تہیہ کر رکھا ہے آئندہ غریب اور امیر کا بچہ ایک ساتھ تعلیم حاصل کر سکے گا مگربدقسمتی سے سابقہ حکومتوں نے تعلیم اور صحت پر کوئی توجہ نہیں دی صرف اپنے ذاتی اثا ثے بنوائے اور بیرونی ممالک منتقل کر دئیے۔یونین کونسل بارہ بانڈہ میں کروڑوں روپوں کا کام جاری ہے جس میں سڑکیں ،بجلی اور فرش بندی پر کام ہو رہاہے، ضرورت پڑھنے پر یو نین کونسل بارہ بانڈہ کو مذید فنڈ دئیے جائیں گے۔

انھوں نے چیلنج دے کر کہاکہ جتنے کام تحریک انصاف کی حکومت نے کئے اسے کوئی اور حکومت تصور بھی نہیں کر سکتا، ہم نے خیبر پختونخوا اور خاص کر ضلع نوشہرہ کا نقشہ بدل دیا ہے ۔