ضمنی انتخابات:سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان تصادم، کئی زخمی،  نارووال میں کارکن جاں بحق 

ضمنی انتخابات:سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان تصادم، کئی زخمی،  نارووال میں کارکن جاں بحق 

  لاہور: پنجاب میں ضمنی انتخابات کے دوران مختلف شہروں میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان تصادم کی اطلاعات ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے  مطابق پی پی 54 نارووال میں کوٹ ناجو کے علاقے میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں جھگڑا ہوا، جھگڑے کے دوران ں لیگ کا کارکن جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کا کہنا  ہے کہ مخالفین نے جھگڑے کے دوران سر میں ڈنڈا مار دیا تھا، شدید زخمی محمد یوسف اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔جھگڑے کے بعد پی پی 54 پولنگ اسٹیشن کوٹ ناجو میں ووٹنگ کا عمل روک دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ شیخوپورہ اور لاہور میں بھی ضمنی انتخابات کے دوران مسلم لیگ ن اور سنی اتحاد کونسل کے امیدواروں کے درمیان جھگڑے میں 4 افراد زخمی ہوئے۔

الیکشن کمشنر پنجاب نے پنجاب کے مختلف حلقوں میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پولنگ کا عمل رکنے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کی ہے اور پولنگ کا عمل ہر صورت یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔