گریڈ 22 کے افسر کو وفاقی وزیر سے ’’پنگا ‘‘مہنگا پڑ گیا 

Pakistan pm office, Secretary Petroleum

اسلام آباد:گریڈ 22 کے افسر سیکرٹری پٹرولیم ڈاکٹر ارشد محمود کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ڈاکٹر ارشد محمود کووفاقی وزیر کی شکایت پر ہٹایا گیا ہے ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر کیساتھ جھگڑا گریڈ 22 کے افسر کو مہنگا پڑ گیا ،وفاقی وزیر کی شکایت پر سیکرٹری پٹرولیم کو عہدہ سے ہٹا دیا گیا ،سیکرٹری توانائی علی رضا بھٹہ کو سیکرٹری پٹرولیم کا اضافی چارج دیدیا گیا۔

نوٹیفکیشن   کے  مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،ڈاکٹر ارشد محمود 7 ماہ سے بھی کم عرصے سیکرٹری پیٹرولیم کے عہدے پر رہے،ایک اہم وفاقی وزیر کی شکایت پر ڈاکٹر ارشد محمود کو عہدے سے ہٹایا گیا۔

ذرائع کا دعویٰ   ہے کہ وفاقی وزیر اور ڈاکٹر ارشد محمود کے درمیان ایک اجلاس کے دوران جھڑپ ہوئی تھی، وفاقی وزیر نے وزیر اعظم سے سیکرٹری کی شکایت کی تھی۔

جس کے بعد وزیر اعظم نے سیکرٹری پیٹرولیم کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کیے ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سیکرٹری پیٹرولیم کو چھٹی کے روز عہدے سے ہٹانے کا نوٹفکیشن جاری کیا۔