سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، بارودی مواد برامد، 9 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، بارودی مواد برامد، 9 دہشت گرد گرفتار
سورس: file

لاہور:  کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 9 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔ 

سی ٹی ڈی کے ترجمان  کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز لاہور سمیت فصیل آباد، گوجرانوالہ، بہالپور، بہاولنگر سیالکوٹ اور حافظ آباد میں کیے گئے۔

حکام نے بتایا کہ ان مختلف کارروائیوں میں 9 دہشت گرد جب کہ لاہورسے کالعدم تنظیم کو مالی معاونت کرنے والے دو کارندوں بھی گرفتار کیا جن سے بارودی مواد، دو ہینڈ گرینڈ، ایک یی ڈی بم، موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد مختلف شہروں میں حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔


سی ٹی ڈی ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں کی شناخت عبدالرحمن، عبدالوحید، عظیم، زمان، سفیان، صدیق، سجاد جٹ، عمران علی اور عمر فاروق سے ہوئی۔

حکام کاکہنا ہے کہ رواں ہفتے 314 کومبنگ آپریشنز کے دوران 47 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے جبکہ کومبنگ آپریشنز میں 12893 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ 


کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)  حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے۔ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مصنف کے بارے میں