دنیا کی سب سے وزنی لڑکی علاج کےلئے بھارت منتقل

دنیا کی سب سے وزنی لڑکی علاج کےلئے بھارت منتقل

اسکندریہ: مصر میں موٹاپے کی خطرناک بیماری میں مبتلا 36 سالہ ایمان عبدالعاطی کو علاج کے لیے بھارت لایا گیا ہے۔ ایمان عبدالعاطی کو اس کے آبائی شہر اسکندریہ کے برج العرب ہوائی اڈے سے خصوصی طیارے کے ذریعے بھارت کے شہر ممبئی لایا گیا۔

ایمان کا وزن اس وقت 500 کلوگرام پہنچ چکا ہے۔ مصر کے ہسپتالوں میں ایمان کی بیماری کا علاج نہیں کیاجاسکا۔ مصری ایئرلائن کے چیئرمین صفوت مسلم نے بتایا کہ شہری ہوابازی کے وزیر شریف فتحی کی خصوصی ہدایت پر موٹاپے کے شکار لڑکی کو بھارت لے جانے کے لیے خصوصی پرواز کا اہتمام کیا گیا جس کے بعد اسے براہ راست اسکندریہ سے بھارت کے شہر ممبئی منتقل کیا گیا ہے۔

موٹاپے اور بھاری بھرکم حجم کی وجہ سے ایمان عبدالعاطی کو ہوائی جہاز کے دروازے سے اندر لے جانا مشکل تھا۔ اس لیے جہاز میں خصوصی دروازہ تیار کیا گیا۔ صفوت مسلم نے کہا ہے کہ مریضہ کی حالت کے پیش نظر اس کی انتہائی نگہداشت کی ضرورت ہے۔

سفر کے دوران بھی اسے انتہائی احتیاط کے ساتھ ایک خاص ماحول میں رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ اسے گھر سے ہوائی جہاز تک لے جانے کے لیے خصوصی کار تیار کی گئی تھی۔

مصنف کے بارے میں