ٹوبہ : لڑکی کو گھروالوں کے سامنے قتل کرنے والے بھائی اور باپ گرفتار

ٹوبہ : لڑکی کو گھروالوں کے سامنے قتل کرنے والے بھائی اور باپ گرفتار

ٹوبہ : پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں قتل کی بھیانک واردات سامنے آئی ہے۔ لڑکی کو بھائی اور باپ نے دیگر گھر والوں کے سامنے گلا دبا کر قتل کردیا۔

تھانہ صدر ٹوبہ پولیس نے قتل کی وحشیانہ واردات کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

 
پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ 17 اور 18 مارچ کی درمیانی شب کا ہے، ملزمان نے واردات کے بعد لڑکی کی خاموشی سے تدفین کردی تھی۔ پولیس نے مزید تحقیقات کےلیے قبر کشائی کرکے لاش سے نمونے حاصل کرلیے۔

مصنف کے بارے میں