والبرگ کا معاوضہ مشیل سے 1500 گنا زیادہ

والبرگ کا معاوضہ مشیل سے 1500 گنا زیادہ

لاس اینجلس : ہالی ووڈ  اداکار  مارک وال برگ کو ساتھی اداکارہ مشیل ولیمز کے مقابلے ایک ہی فلم میں کام کرنے کے دوران 1500  گنا  زیادہ معاوضہ دیا  گیا۔

25 دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’آل دی منی ان دی ورلڈ‘ میں کام کرنے والے دونوں اداکاروں کو دیئے گئے معاوضے میں حیران کن فرق پایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکار مارک وال برگ کو فلم کے مناظر دوبارہ شوٹ کروانے پر مجموعی طور پر 15 لاکھ امریکی ڈالر (پاکستانی 15 کروڑ روپے سے زائد) کی رقم ادا کی گئی۔

اسی فلم کے کئی مناظر دوبارہ شوٹ کروانے پر اداکارہ مشیل ولیمز کو محض ایک ہزار امریکی ڈالر (پاکستانی ایک لاکھ روپے سے زائد) کی رقم دی گئی۔تاہم رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ دونوں اداکاروں کو مجموعی طور پر فلم کا کتنا معاوضہ ملا؟