مری میں سڑک پر برف بکھیر کر سیاحوں سے رقم اینٹھنے والا ملزم گرفتار

مری میں سڑک پر برف بکھیر کر سیاحوں سے رقم اینٹھنے والا ملزم گرفتار
کیپشن: مری میں سڑک پر برف بکھیر کر سیاحوں سے رقم اینٹھنے والا ملزم گرفتار
سورس: فوٹو/سوشل میڈیا

راولپنڈی: سیاحتی مقام مری میں سڑک پربرف بکھیر کر سیاحوں سے مدد کے بہانے رقم اینٹھنے والے ملزم  کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ثاقب عباسی ساتھیوں کے ساتھ مل کر سڑک پر برف بکھیرتا، سیاح کی گاڑی پھنس جاتی تو ملزم جیپ سے ٹو کرکے نکالنے کا بھاری معاوضہ لیتا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ شکایات سامنے آنے پر سی پی او ساجد کیانی نے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے زیر استعمال جیپ بھی قبضے میں لے لی گئی ہے جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔