جے آئی ٹی کی رپورٹ سے پشاور کا پٹھان مزدور طبقہ لا علم

جے آئی ٹی کی رپورٹ سے پشاور کا پٹھان مزدور طبقہ لا علم

پشاور:پانامہ کیس کے حوالے سے جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں بھی جمع کرادی اور آئندہ ہفتے اس کا فیصلہ بھی سنایا جائیگا لیکن پشاور کا مزدورطبقہ ابھی تک اس اہم کیس سے لاعلم ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سر چڑھ کر بولنے والے پانامہ پیپرز اور جے آئی ٹی سے پشاور کے مزدور بےخبر ہیں۔جب نیو کے نمایندہ نے پٹھان مزدوروں سے بات کی تو انکا کہنا تھا کہ خبر تو ملک کے بڑوں اورامیروں سے منسلک ہے پر یہ خبر ہے کیا۔اس سے ہمیں کیا لینا دینا؟

سیاست کی رنگ میں نہ رنگنے والے مزدوروں کو تلاش ہے پیٹ کی آگ بجانے کی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ہمیں سرکارکوئی توجہ نہیں دے رہی ، ہم بھی اپنی مزدوروی تک محدود ہیں۔پانامہ یا جے آئی ٹی سے بے خبر ہیں۔

ایک مدت سے ہر زبان پر عام ہیں پانامہ لیکس، جے آئی ٹی  اور سپریم کورٹ کافیصلہ کس سمت پلٹی کھائے گا یہ تو وقت ہی بتائے گا۔لیکن مزدوری کی تلاش میں نکلے ان مزدوروں کو فکر ہے اپنارزق کمانے کی ۔

مصنف کے بارے میں