امیر طبقہ ٹیکس نہیں دیتا، صرف تنخواہ دار پستا ہے، عوام کو فوری ریلیف نہیں دے سکتے: خواجہ آصف

امیر طبقہ ٹیکس نہیں دیتا، صرف تنخواہ دار پستا ہے، عوام کو فوری ریلیف نہیں دے سکتے: خواجہ آصف

سیالکوٹ : وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ملک میں بڑا طبقہ ٹیکس نہیں دیتا ٹیکس صرف تنخواہ دار دیتے ہیں۔ تقریباً 26 سو ارب روپے کے ٹیکس کیسز عدالتوں میں ہیں۔

سیالکوٹ میں نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ لوگ ٹیکس دینے کے بجائے عدالت چلے جاتے ہیں، بڑا طبقہ ٹیکس نہیں دیتا صرف تنخواہ دار طبقہ ٹیکس دیتا ہے۔ اس صورتحال میں عوام کو فوری ریلیف نہیں دیا جاسکتا، آنے والے ڈیڑھ دو سال میں معیشت بحال ہوگی اور عوام کو ریلیف ملے گا۔

 خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ انکم ٹیکس کے اربوں روپے کے کیسز عدالتوں میں چل رہے ہیں، ان میں سے آدھے ہی ریکور ہوجائیں تو ہماری آئی ایم ایف سے جان چھوٹ جائے گی۔  کیا عدلیہ نے سوچا ہے کہ ان کیسز کے فیصلے کیے جائیں، سالوں سے یہ کیسز التوا میں ہیں، ٹیکس اور بجلی چوری روکنے کی ضرورت ہے۔

مصنف کے بارے میں