پاکستان کے کہنے پر چینی فوج جموں وکشمیر کی حدود میں داخل ہوسکتی ہے

پاکستان کے کہنے پر چینی فوج جموں وکشمیر کی حدود میں داخل ہوسکتی ہے

بیجنگ :چینی تجزیہ کار نے اپنے ایک مضمون  میں اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ جس طرح سے بھارت نے بھوٹان کے کہنے پر چینی حدود میں بے جا مداخلت کی ہے اسی طرح پاکستانی درخواست پر چینی افواج کسی بھی وقت کشمیر میں داخل ہو سکتی ہیں۔

چینی جریدے گلوبل ٹائمز کے ایک تجزیہ میں چین کے سنٹر فار انڈین اسٹیڈیز کے ڈائریکٹر لانگ زنگ چن نے اپنے مضمون میں لکھاہے کہ چین جنگ کے حق میں ہر گز نہیں ہے اور نہ جنگ چاہتا ہے لیکن چینی بارڈر پر بھارتی اشتعال انگیزی چین کو کوئی بھی قدم اٹھانے پر مجبور کر سکتی ہے۔
چینی وزرات دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چین کسی بھی ملک کی فوج کو اپنے ملک کی حدود میں  کارروائی کرنے یا گھسنے کی بالکل بھی اجازت نہیں دے سکتا لیکن اگر سکم میں بھارتی فوج نے چینی علاقے خالی نہیں کئے تو اس کے بدلے میں چین بھارت کیخلاف جموں وکشمیر کی حدود میں محاذ کھول سکتاہے ۔ ایسے میں حالات جنگ کی طرف بڑھتے نظر آرہے ہیں۔
چین نے بھارت کو 1962کی جنگ یاد دلاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت نہیں مانا تو اسے ایک بار پھر سے شکست کامنہ دیکھنا پڑے گا۔اس ے پہلے بھی چینی لبریشن آر می کے سربراہ نے بھارت کو کھلی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کو 1962کی جنگ سے سبق لیتے ہوئے جتنی جلدی ہوسکے چینی سرحد میں واقع سکم کے علاقے کو خالی کر دینا چاہیے تاکہ صورتحال کو معمول پر لایا جا سکے۔