Get Alerts

ڈالر کی قیمت ایک مرتبہ پھر بے قابو

ڈالر کی قیمت ایک مرتبہ پھر بے قابو
سورس: File

کراچی: جون میں ڈالر کی قیمت کم ہونے کے بعد جولائی میں ایک مرتبہ پھر انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 70 پیسےمہنگا ہوگیا ہے اور اس وقت  281 روپے 50 پیسے ٹریڈ  ہو رہا ہے۔ 

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 283 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔ گذشتہ کاروباری روز ڈالر 279 روپے 80 پیسے پر بند ہوا تھا۔ 

واضح رہے کہ سپیکٹیٹر انڈیکس نے گزشتہ ماہ پاکستانی کرنسی کو ڈالر کے مقابلے میں سب سے مضبوط کرنسی قرار دیا تھا تاہم رواں ماہ پاکستانی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں ایک مرتبہ پھر کمزور ہو رہی ہے۔ 

ٹیگز: