سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث لارنس بشنوئی کی جیل میں طبیعت خراب ، ہسپتال منتقل کردیاگیا 

سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث لارنس بشنوئی کی جیل میں طبیعت خراب ، ہسپتال منتقل کردیاگیا 

لدھیانہ:لارنس بشنوئی کی جیل میں طبیعت خراب ہوگئی۔  بھارتی پنجاب کے مشہور گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جیل میں طبیعت خراب ہوگئی ہے۔ لارنس بشنوئی کو تیز بخار، قے اور معدے کی تکلیف کی وجہ سے بھٹنڈا جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

لارنس بشنوئی کو سمگلنگ کیس میں کل عدالت میں پیش ہونا تھا۔


لارنس بشنوئی بالی وڈ کے میگا سٹار سلمان خان کو بھی مسلسل قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ سدھو موسے والا کو 29 مئی 2022 کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ گینگسٹر لارنس بشنوئی نے اس کے گینگ کی جانب سے سدھو موسے والا کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں