سال 2021-22بجٹ :شہباز شریف کا ردعمل ،وارننگ دیدی 

Budget 2021-22, Shahbaz Sharif, PMLN, PPP, Bilawal Bhutto

اسلام آباد :بجٹ اجلاس کے بعد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے طے کیا ہے کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن پارٹیاں   حکومت کو ٹف ٹائم دینگی ،سب مل کر چلیں گے ،حکومت نے بجٹ کے حوالے سے غلط اعدادو شمار دئیے اور جھوٹے دعوے کئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق جہاں بجٹ 2021-22میں عوام کو کئی ایک سہولیات دی گئی وہیں متعدد چیزوں پر  ٹیکس ڈیوٹیاں بڑھا دی گئیں ،حکومت کی طرف سے پیش کیے گئے بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ملک میں غریب مر رہا ہے ،ایک وقت کی روٹی نہیں مل رہی اور یہ کہہ رہے ہیں کہ معیشت ترقی کر رہی ہے ۔

شہباز شریف کا کہنا تھا آج ملک میں غربت اور بے روزگاری کا دوردورہ ہے ،آج بدترین لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے ،شہباز شریف نے حکومت وارن کرتے ہوئے کہا اس بجٹ کو پاس کروانے کیلئے  ٹف ٹائم دینگے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں گے ،ہماری تمام سیاسی پارٹیوں سے ڈپٹی سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے مشاورت ہو رہی ہے ۔