Get Alerts

نیپرا ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ، بجلی صارفین پر اضافی سرچارج کی راہ ہموار

نیپرا ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ، بجلی صارفین پر اضافی سرچارج کی راہ ہموار

اسلام آباد: حکومت نے آئندہ بجٹ میں بجلی صارفین پر اضافی سرچارج لگانے کی تیاری کر لی ہے اور اس مقصد کے لیے نیپرا ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، ترمیم کے بعد بجلی بلوں پر عائد سرچارج کی 10 فیصد کی موجودہ حد ختم کر دی جائے گی تاکہ حکومت کو مخصوص مدت اور کیس ٹو کیس  اضافی سرچارج  کا اختیار حاصل ہو سکے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فی یونٹ 3 روپے 23 پیسے تک اضافی سرچارج کی تجویز زیر غور ہے، تاہم اس پر حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے حکومت کو بجلی نرخوں میں وقتاً فوقتاً اضافہ کرنے کا قانونی اختیار حاصل ہو جائے گا۔

ماضی میں یہ سرچارج گردشی قرضے کے سود کی ادائیگی کے لیے استعمال ہوتا رہا ہے۔

ٹیگز: