نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز بھی بلاول بھٹو کی شکرگزار نکلیں

 نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز بھی بلاول بھٹو کی شکرگزار نکلیں
کیپشن: image by facebook

لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کرنے پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر  اپنے پیغام میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا ۔

انھوں نے کہا کہ  اپنے پیغام میں لکھا کہ ” بلاول بھٹو زرداری آپ کی فکرمندانہ اور نیک خواہشات کا بہت بہت شکریہ، جو میرے لئے بہت معنی رکھتی ہیں۔ میری دعائیں اور نیک تمنائیں آپ کیساتھ ہیں، خدا آپ کا حامی و نصر ہو۔