حسن علی کیچ نہ چھوڑتے تو میچ کا نتیجہ کچھ اور ہوتا : بابر اعظم

Pakistan Team,Australia Team,Babar Azam,Hassan Ali

دبئی :ٹی 20 ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حسن علی کے آخری اوورز میں کیچ چھوڑنا ہی میچ کا ٹرننگ پوائنٹ تھا ۔

آسٹریلیا سے شکست کے بعد اس وقت جہاں سوشل میڈیا پر حسن علی ٹاپ ٹرینڈ بنے ہو ئے ہیں وہیں کپتان بابر اعظم نے کہا پورے ٹورنامنٹ میں اچھا کھیلے، کہیں نہ کہیں غلطی ہو جاتی ہے،قوم کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا پوری قوم نے بہت سپورٹ کیا ۔

دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان نے ٹیم پاکستان کی شکست کے بعد ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے معلوم ہے اس وقت ٹیم کیا محسوس کر رہی ہے ،مجھے کرکٹ کے میدان میں ایسی مایوسیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

f9736ae5b676f927d316fa68816dc0d6

وزیر اعظم عمران خان نے ٹیم آسٹریلیا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کی جو اس وقت حالت ہے بخوبی جانتا ہوں ،کیونکہ مجھے بھی ایسی بہت سی مایوسیوں کا سامنا کرنا پڑا ۔

 پاکستان کے میچ ہارتے ہی ٹویٹر پر حسن علی ٹاپ ٹرینڈ کر گیا ۔ حسن علی نے نہ صرف انتہائی بری باؤلنگ کرائی بلکہ شاہین آفریدی کی گیند پر میتھو ویڈ کا کیچ بھی ڈراپ کیا۔ 

حسن علی کے  بارے میں میں ایک شخص نے ٹویٹ کیا کہ آسٹریلیا کی طرف سے مین آف  دی میچ حسن علی ہیں۔ 

عدیل راجہ نامی شخص نے لکھا کہ اکیلے حسن علی نے پاکستان کو میچ ہروادیا۔

اوشاز کے نام سے ٹویٹ کرنے والے ٹویٹر صارف کا کہنا  تھا کہ آپ یقین  کریں یا نہ کریں حسن علی نے پورے ٹورنامنٹ میں بری پرفارمنس دی۔ 

مہر بلوچ نامی ٹویٹر صارف نے اینٹ پکڑے ایک شخص کی تصویر شیئر کرتے لکھا کہ حسن علی ہم آپ کا ایئرپورٹ پر انتظار کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/iAm_Maher_/status/1458854202122416137

ذی سلیمان شریف کے نام سے ٹویٹ کرنے والے صارف نے لکھا کہ پوری ٹیم اچھا کھیلی لیکن حسن علی کی ٹیم میں کوئی جگہ نہیں ۔ 

حمیرا عندلیب نامی ٹویٹر صارف کا کہنا تھا کہ حسن علی کو تمام زندگی کرکٹ سے آرام کی ضرورت ہے ۔۔بائے بائے۔۔۔

اس کے علاوہ بہت سے صارف حسن علی کے حق میں بھی ٹویٹ کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ حسن علی نے پاکستان کو بہت سے میچ جتوائے ہیں اور ہم حسن علی کے ساتھ ہیں۔