لاہور: وزیراعظم عمرا ن خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمرا ن خان کا کہنا تھا کہ شریف فیملی کوقانون کے مطابق تمام سہولتیں دیں گے ۔اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو بھی شریف فیملی کوسہولتوں دینے کی ہدایت کی ہے ۔
بیگم کلثوم نواز کی رحلت کی خبر پر دل افسردہ ہے۔ وہ ایک حوصلہ مند اور باوقار خاتون تھیں جنہوں نے نہایت ثابت قدمی سے بیماری کا مقابلہ کیا۔ میری تمام دعائیں اور ہمدردیاں شریف خاندان کیساتھ ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 11, 2018
خیال رہے کہ کچھ دیر قبل سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں دوران علاج انتقال کرگئیں تھیں ۔کینسر کے مرض میں مبتلا بیگم کلثوم نواز کو گزشتہ رات طبعیت بگڑنے پر دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔