دوسرے دن بھی مسلسل بارش، متعدد علاقوں میں پانی جمع،چھت گرنے سے 3 بجے جاں بحق

دوسرے دن بھی مسلسل بارش، متعدد علاقوں میں پانی جمع،چھت گرنے سے 3 بجے جاں بحق
سورس: فائل فوٹو

لاہور : لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں کل سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔گرمی اور حبس ختم ہوگیا۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ کاہنہ میں مکان کی چھت  گرنے سے 3بچے جاں بحق  ہوگئے۔ کراچی، اسلام آباد  اور   پشاور میں بھی بادل برس پڑے۔

نیو نیوز کے مطابق اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں میں کل صبح سے شروع ہونے والی بارش کا وقفے وقفے سے سلسلہ جاری ہے۔ لاہور کے علاقوںاچھرہ، شادمان، حاجی کیمپ، والٹن روڈ، سمن آباد،دوموریہ پل پر ہر طرف پانی ہی پانی ہوگیا۔

ہفتہ کے روز اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختو نخوا ، گلگت بلتستان ،کشمیر ، مشرقی بلوچستان اورسندھ میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش ۔اس دوران چندمقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب،بالائی خیبرپختونخوا،سندھ، کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

اسلام آباد  میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرتیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش  متوقع ہے۔ اس دوران چندمقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان  ہے۔

بلوچستان میں  ژوب،موسیٰ خیل ،سبی، کوہلو، بار کھان، زیارت، کوئٹہ، قلات، خضدار،آواران اورلسبیلہ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش ہے تاہم صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

پنجاب میں خطہ پوٹھو ہار ، نارووال ، سیالکوٹ،گوجرانوالہ ، گجرات،منڈی بہاؤالدین، لاہور، اوکاڑہ، حافظ آباد،فیصل آباد، میانوالی ، سرگودھا، خوشاب، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولپور، لیہ اوربھکر میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش  ہے ۔

سندھ میں سکھر ، جیکب آباد، دادو، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، تھرپارکر، عمر کوٹ، میر پور خاص، مٹھی،سانگھڑ،حیدر آباد، بدین، ٹھٹہ اورکراچی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش  ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  ایبٹ آباد ، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام ، سوات، دیر، مالاکنڈ، بونیر، مردان ، صوابی، چارسدہ ، نوشہرہ ، پشاور ، کوہاٹ، کرک ، بنوں، ڈی آئی خان اور کرم میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش  ہے۔

کشمیر ،گلگت بلتستان میں بھی مسلسل دوسرے روز تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ 

گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟

پنجاب: لاہور( لکشمی چوک 167 ، تاج پورہ 134 ، فرخ آباد 133، چوک ناخدا 126 ، نشتر ٹاؤن 124 ، شاہی قلعہ 116، مغل پورہ 110 ، اپر مال 89 ، گلشنِ راوی 63 ، اقبال ٹاؤن 50 ، سٹی 55، ثمن آباد 54 ، ائیر پورٹ 51،جوہر ٹاؤن 50 ،گلبرگ 11،)،قصور 91، اسلام آباد(گولڑہ، سید پور ، سٹی 83، بوکرا25، ائیر پورٹ 01)، حافظ آباد 43،اوکاڑہ 40، ناروال 37، راولپنڈی (شمس آباد 36، چکالالہ 09)، منگلا 22، اٹک 18، جہلم 14،گجرات 10، سرگودھا04، خانیوال 03، سیالکوٹ 02، کشمیر :مظفر آباد(ائیر پورٹ 77، سٹی 62)،راولاکوٹ 19،کوٹلی 06)، خیبر پختونخواہ: دیر 28، کاکول ،سیدوشریف 24،بالاکوٹ 12، مالم جبہ 09، پشاور 03، کالام 01،سندھ : ٹھٹھہ 19، چھور 10،بدین، کراچی 03اور میٹھی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

سب سے زیادہ گرمی

جمعہ کو ریکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 41، دادو، سبی ، شہید بینظیر آباد، سکرنڈ اور دالبندین میں 40ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔