Get Alerts

 پی ٹی آئی کے 27 ستمبر لانگ مارچ کے خلاف درخواست، چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبرپختونخوا سے بیان حلفی طلب

 پی ٹی آئی کے 27 ستمبر لانگ مارچ کے خلاف درخواست، چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبرپختونخوا سے بیان حلفی طلب

 اسلام آباد: پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے لانگ مارچ کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے عدالت کے دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھا دیا۔

 ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے مؤقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار صرف اسلام آباد کی حدود تک محدود ہے۔

 چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر نے حکم عدولی پر برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری اور آئی جی سے بیانِ حلفی طلب کر لیا۔

 عدالت نے چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبرپختونخوا کو پیر کے روز بھی ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

ٹیگز: