وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع 

وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع 

مظفر آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتمادجمع کرادی گئی ہے جس پر 25 ارکان کے دستخط ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیرمالیات ماجد خان اور اکبر ابراہیم نے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی ہے جبکہ درخواست گزاروں کی جانب سے متبادل وزیر اعظم کیلئے سردار تنویر الیاس کانام تجویز کیاگیا ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر 3 دن بعد اور 7 روز کے اندر ووٹنگ لازم ہے جبکہ اس کی کامیابی کیلئے 53 کے ایوان میں سے 27 ارکان کی حمایت درکار ہو گی۔ 
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف بھی اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں جمع کرائی جس کی کامیابی پر عمران خان وزارت عظمیٰ سے فارغ ہو گئے۔ 
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو نیا وزیراعظم منتخب کیا گیا جنہوں نے گزشتہ روز قائم صدر صادق سنجرانی کے ہاتھوں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ 

مصنف کے بارے میں