نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقاریر سپریم کورٹ میں چیلنج

نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقاریر سپریم کورٹ میں چیلنج

لاہور: نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقاریر کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج کر دیا گیا۔ مقامی شہری محمود اختر نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ نواز شریف نےاپنی نااہلی کو سازش قرار دیا ہے اور مسلسل سپریم کورٹ پر سازش کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف کی تقاریر توہین عدالت اور غداری کے زمرے میں آتی ہیں تاہم سپریم کورٹ نواز شریف کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی لگائے جبکہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

یاد رہے28 جولائی کو سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا تھا اور عدالتی فیصلے کے بعد وہ  وزارت عظمیٰ کے عہدے سے سبکدوش ہو گئے تھے۔

 سپریم کورٹ سے نااہلی کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام مگر اس سے اختلاف ہے جبکہ اسلام آباد سے لاہو روانگی کے دوران ریلی میں بھی سابق وزیراعظم نے عدالتی فیصلے کے بارے میں بیانات دیئے اور فیصلے کو سازش قرار دیا۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں