ہماری اپیلوں پر سماعت نہیں ہو رہی، لیکن عدلیہ کے ساتھ جڑے ہیں اور  عدلیہ کو سپورٹ کریں گے:سلمان اکرم راجہ

 ہماری اپیلوں پر سماعت نہیں ہو رہی، لیکن عدلیہ کے ساتھ جڑے ہیں اور  عدلیہ کو سپورٹ کریں گے:سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی: پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ کاکہنا ہے کہ ہماری اپیلوں پر سماعت نہیں ہو رہی، بہرحال دیکھیں عدلیہ کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں، اس کے علاوہ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں ہے۔ ہم عدلیہ کو سپورٹ کریں گے ۔

اڈیالہ جیل کے باہر  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے   وکیل سلمان اکرم راجہ کاکہنا تھا کہ  ہم عدلیہ کو سپورٹ کریں گے ۔

 وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ امریکی سفیر نے وزارت خارجہ کو خط لکھ کر آگاہ کیا اور اس کے بعد پھر پی ٹی آئی قیادت سے آکر ملاقات کی۔

صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ امریکی سفیر کی پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات خوش آئند ہے، امریکی سفیر نے خود اس ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا، انہوں نے  امریکی سفارت خانے کو خط لکھا جسے ہماری فارن منسٹری نے انڈورس کیا اور  درخواست کی کہ آپ ان سے ملیں بعدازاں اسمبلی میں آکر یہ ملاقات ہوئی، امریکی سفیر سپیکر اور عمر ایوب سے ملے۔

مصنف کے بارے میں