نیلم-جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی بحالی سے پن بجلی پیداوار میں اضافہ

نیلم-جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی بحالی سے پن بجلی پیداوار میں اضافہ
سورس: File

اسلام آباد: نیلم -جہلم ہائیڈرو پاور  پراجیکٹ کی بحالی کے بعد پن بجلی کی پیداوار میں مزید اضافہ  ہوا ہے۔واپڈا پن بجلی کی پیداوار8ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گئی ہے۔

واپڈا کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پیک آورز کے دوران واپڈا پن بجلی گھروں سے  8ہزار 158میگاواٹ بجلی پیداوار رہی،پن بجلی کی پیک آورز میں پیداوار موجودہ سال کی سب سے زیادہ پیداوار ہے۔

منگلا سے ارسا کا انڈنٹ بڑھنے پر پن بجلی کی پیداوار میں مزید اضافہ ہوگا،گزشتہ روز پیک آورز کے دوران تربیلا سے 3 ہزار 478میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی،تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے سے ایک ہزار 410 میگاواٹ پیداوار رہی۔

واپڈہ کے مطابق غازی بروتھا سے بجلی کی پیداوار ایک ہزار 450 میگاواٹ بجلی رہی،نیلم جہلم پراجیکٹ سے  798 میگاواٹ بجلی کی پیداوار ہوئی جبکہ منگلا سے 305میگاواٹ پن بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی گئی۔

واپڈا کے دیگر پن بجلی گھروں سے717میگاواٹ بجلی پیداوار رہی۔

ملک میں پن بجلی کی پیداوار دیگر ذرائع سے قیمت میں سستی ترین ہے،واپڈا پن بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 3 روپے51پیسے فی یونٹ ہے۔

مصنف کے بارے میں