Get Alerts

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن میچ آج ہوگا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن میچ آج ہوگا

ٹرینیڈاڈ : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری مقابلہ آج شام ساڑھے چھ بجے پاکستانی وقت کے مطابق تروبا میں کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ سیریز اس وقت 1-1 سے برابر ہے۔ پہلا میچ پاکستان نے 5 وکٹوں سے جیتا، جبکہ دوسرا میچ ویسٹ انڈیز نے اپنے نام کیا۔ آج کے میچ میں دونوں ٹیمیں سیریز جیتنے کے لیے پوری جان لگا دیں گی۔

پاکستان کی قیادت نوجوان آل راؤنڈر سلمان آغا کے سپرد ہے، جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی کمان تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹر شائے ہوپ کے پاس ہے۔

شائقین کرکٹ کی نظریں آج کے میچ پر لگی ہوئی ہیں، جو سیریز کا فیصلہ کن اور سنسنی خیز مقابلہ ثابت ہو سکتا ہے۔

 
 

ٹیگز: