قدرتی چکنائی والی غذائیں ذیابیطس سے تحفظ دِیتی ہیں، تحقیق

قدرتی چکنائی والی غذائیں ذیابیطس سے تحفظ دِیتی ہیں، تحقیق

ڈبلن: ایک تحقیق نے دعوی کیا ہے کہ قدرتی چربی یا فیٹ سے بھرپور غذائیں ذیابیطس اور امراض قلب کا خطرہ کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔آئرلینڈ یونیورسٹی میں کی جانے والی اس طبی تحقیق کے مطابق پنیر، سرخ گوشت، انڈے اور پنیر جیسی قدرتی چربی سے بھرپور غذاوں کا استعمال امراض قلب، ذیابیطس ٹائپ ٹو اور کینسر کا خطرہ کم کرتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق ان غذاوں میں معیاری چربی ہوتی ہے جو کہ ذیابیطس اور جسمانی وزن سے متعلق دل کے امراض سے تحفظ دیتے ہیں۔یہ قدرتی چکنائی بلڈ پریشر اور گلوکوز کی سطح میں بھی کمی لاتی ہے جبکہ جسمانی وزن بھی بڑھنے کا امکان نہیں رہتا۔
اس سے قبل یہ مفروضہ قائم تھا کہ ان غذاوں کا استعمال ان جان لیوا امراض کا باعث بنتا ہے، تاہم انڈوں کا روزانہ استعمال صحت کے لیے اچھا قرار دیا گیا۔تاہم محققین کایہ ہے کہ ریفائن آئل اور ٹرانس فیٹ پر مشتمل غذائیں صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوتی ہے۔یہ تحقیق طبی جریدے امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہوئی۔