سونے کی فی تولہ قیمت میں 1150 روپے اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1150 روپے اضافہ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: ملک بھر میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 1150 روپے کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 985 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1150 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 26 ہزار450 روپے ہو گیا ہے۔ 
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 985 روپے اضافے سے ایک لاکھ 8 ہزار 410 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 34 ڈالر اضافے کے ساتھ ایک ہزار 867 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں