سمندری طوفان،شہر کو محفوظ رکھنے والا بند ٹوٹ گیا

سمندری طوفان،شہر کو محفوظ رکھنے والا بند ٹوٹ گیا

کراچی:کیٹی بندر سمندری طوفان بپر جوائے کے نشانے پر ہے لیکن شہر کو بپھرے سمندر سے محفوظ رکھنے والا بند ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

سمندری طوفان بپر جوائے کی خبروں کی وجہ سے کیٹی بندر کے شہری پریشانی کا شکار ہیں اور ماہی گیروں نے اپنی کشتیاں ساحل پر کھڑی کر دی ہیں۔ بدین سے بھی ماہی گیروں کی واپسی شروع ہو گئی ہے لیکن کئی اب بھی کھلے سمندر میں موجود ہیں۔

حیدرآباد میں بھی طوفان کی وجہ سے موسلادھار بارشوں کا امکان ہے اور کچرے سے بھرے برساتی نالوں نے سندھ کے دوسرے بڑے شہر کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ادھر بلوچستان کے ساحل گڈانی سے پولیس اور رضا کاروں نے سیر و تفریح منانے کے لیے آنے والوں کو واپس بھیج دیاہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 14 جون تک سمندری طوفان شمال کی جانب بڑھےگا اور 15 جون کی دوپہرکو طوفان جنوب مشرقی سندھ اور بھارتی گجرات کو عبورکرےگا، 15 جون کی صبح تک سمندری طوفان کیٹی بندر اور بھارتی گجرات کے درمیان ٹکرا سکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں