کراچی:سندھ کے خیرپور ضلع میں او جی ڈی سی ایل نے فاقر کنویں سے تیل اور گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اس کنویں سے روزانہ 55 بیرل خام تیل اور 64 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہو رہی ہے۔
او جی ڈی سی ایل نے بتایا کہ یہ دریافت جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ممکن ہوئی ہے اور توانائی کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل قرار دی جا رہی ہے۔