Get Alerts

ایئر انڈیا کا طیارہ احمد آباد میں گر کر تباہ، تمام 242 افراد ہلاک

ایئر انڈیا کا طیارہ احمد آباد میں گر کر تباہ، تمام 242 افراد ہلاک

احمد آباد:بھارتی شہر احمد آباد سے لندن جانے والا ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ پرواز کے چند ہی منٹ بعد رہائشی علاقے پر گر کر تباہ ہو گیا، جس میں سوار تمام 242 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ بھارتی میڈیا اور حکام نے اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے حالیہ برسوں کا سب سے ہولناک فضائی سانحہ قرار دیا ہے۔

ایئر انڈیا کے مطابق یہ بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر طیارہ مقامی وقت کے مطابق 1:39 بجے روانہ ہوا تھا اور چند منٹ بعد ہی مے ڈے کال دے کر رابطہ منقطع ہو گیا۔ 

طیارہ ریاستی میڈیکل کالج کے ہاسٹل پر گر کر تباہ ہوا، جس کے باعث کئی عمارتیں متاثر ہوئیں۔ ابتدائی طور پر 30 سے زائد لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ دیگر کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔طیارے میں سوار شہریوں میں 169 بھارتی، 53 برطانوی، 7 پرتگالی اور ایک کا تعلق کینیڈا سے بتایاجارہا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور تمام متعلقہ اداروں کو فوری امدادی کارروائیوں کی ہدایت کی۔ احمد آباد ایئرپورٹ پر تمام پروازیں فوری طور پر معطل کر دی گئیں۔

ٹیگز: