پاکستان کے 16 سالہ احسن رمضان سنوکر کے عالمی چیمپین بن گئے

پاکستان کے 16 سالہ احسن رمضان سنوکر کے عالمی چیمپین بن گئے

دوحہ: پاکستان کے 16 سالہ احسن رمضان نے ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں ایرانی حریف عامر سوکوش کو شکست دے کر عالمی ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق خلیجی ملک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے ورلڈ سنوکر چیمپین شپ کے فائنل میں احسن رمضان نے ایرانی کیوئسٹ عامر سوکوش کو آخری فریم میں شکست سے دوچار کر کے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ 
دونوں کھلاڑیوں میں ابتدائی 10 فریمز کے دوران مقابلہ 5,5 سے برابر رہا جس کے بعد احسن رمضان نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 5 کے مقابلے میں 6 فریمز سے کامیابی حاصل کر کے عالمی چیمپین کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ 
اس کے علاوہ 16 سالہ احسن رمضان نے ورلڈ سنوکر چیمپین شپ میں 147 بریک کا ورلڈ ریکارڈ بنانے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے کم عمرترین کیوئسٹ بنے۔ انہوں نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں اپنے مہ وطن دفاعی چیمپین آصف ٹوبہ کو شکست دی تھی۔ 

مصنف کے بارے میں