بنا ایسی فیملی کے کیسی ہوگی دیوالی اور کیسا ہوگا نیو ایئر؟،شاہ رخ خان نے  فلم ’ڈنکی‘ کے دو نئے پوسٹر جاری کردیئے

 بنا ایسی فیملی کے کیسی ہوگی دیوالی اور کیسا ہوگا نیو ایئر؟،شاہ رخ خان نے  فلم ’ڈنکی‘ کے دو نئے پوسٹر جاری کردیئے

ممبئی: بالی وڈ کے اداکار شاہ رخ خان نے دیوالی پر اپنی نئی میگا فلم ’ڈنکی‘ کے دو نئے پوسٹر جاری کردیئے۔  اداکار نے ٹویٹر ایکس پر فلم کے دو نئے پوسٹر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ بنا ایسی فیملی کے کیسی ہوگی دیوالی اور کیسا ہوگا نیو ایئر؟

شاہ رخ خان نے مزید لکھا کہ اصلی مزہ ساتھ چلنے، ساتھ رکنے اور ساتھ سیلیبریٹ کرنے میں ہے، ڈنکی کی پوری دنیا ہے۔
انہوں نے کیپشن میں مزید لکھا کہ ’ڈنکی‘ کا پہلا ٹیزر آچکا ہے اور فلم کرسمس کے موقع پر پوری دنیا میں ریلیز کی جائے گی۔

کنگ خان نے فلم کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے لکھا تھا کہ یہ ایک سادہ سی کہانی ہے ان لوگوں کی جو اپنے خواب اور خواہشات پوری کرنا چاہتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں