اے این ایف کی کاروائیاں ، 134 کلو منشیات برامد، 10 ملزمان گرفتار

اے این ایف کی کاروائیاں ، 134 کلو منشیات برامد، 10 ملزمان گرفتار
سورس: File

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 5 مختلف کارروائیوں میں 134 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد، 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اے این ایف ہیڈکوارٹر کے مطابق کوٹ عبدالمالک انٹرچینج کے قریب دورانِ تلاشی کار  سے 72 کلو چرس، 48 کلو افیون، 3 کلو آئس اور 1 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی جبکہ کار سوار پشاور کے رہائشی دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

اے این ایف کے ترجمان نے بتایا کہ لاہور میں رینجرز کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران 4 ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 4 کلو 650 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ اسی طرح لاہور نیازی اڈہ کے قریب خانیوال کے رہائشی ملزم سے 2.4 کلو گرام چرس اور 1.2 کلو افیون برآمد کرلی گئی۔

 ملتان میں دورانِ کارروائی مسافر بس میں سوار ملزم سے ایک کلوگرام آئس برآمد کر لی گئی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ چاغی کا رہائشی ملزم منشیات کوئٹہ سے ملتان اسمگل کر رہا تھا۔ دوسری جانب ڈی جی خان میں دوران کارروائی قلعہ عبداللہ اور پشاور کے رہائشی 2 گاڑی سوار ملزمان سے ایک کلو آئس برآمد ہوئی۔

ترجمان اے این ایف ہیڈکوارٹر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں