Get Alerts

گریٹراقبال پارک کے پروجیکٹ ڈائریکٹر قاتلانہ حملے میں زخمی

گریٹراقبال پارک کے پروجیکٹ ڈائریکٹر قاتلانہ حملے میں زخمی

لاہور : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گریٹر اقبال پارک پروجیکٹ کے ڈائریکٹر جاوید حامد زخمی ہوگئے۔

لاہور : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گریٹر اقبال پارک پروجیکٹ کے ڈائریکٹر جاوید حامد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ شیرانوالہ گیٹ کے نزدیک پیش آیا جہاں موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے گھر سے دفتر کے لیے جاتے ہوئے جاوید حامد پر براہ راست پر قاتلانہ حملہ کیا جس کے نتیجے میں گولی لگنے سے وہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے مقامی افراد نے سروسز اسپتال منتقل کردیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوع گھیرے میں لے کر ابتدائی شواہد اور تفتیش شروع کردی ہے۔