Get Alerts

ٹرمپ کی 'ناکہ بندی' کی دھمکی : تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں

ٹرمپ کی 'ناکہ بندی' کی دھمکی : تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں

نیویارک/لندن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اور ایران کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے اعلان نے عالمی توانائی مارکیٹ میں آگ لگا دی ہے۔ صدر ٹرمپ کے بیان کے فوری بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے عالمی معیشت پر مہنگائی کے سیاہ بادل منڈلانے لگے ہیں۔آج کے تجارتی سیشن کے دوران تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
     امریکی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 8 ڈالر 40 سینٹس کے بڑے اضافے کے بعد 104 ڈالر 97 سینٹس فی بیرل ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں برنٹ کروڈ کی قیمت میں 6 ڈالر 94 سینٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 102 ڈالر 14 سینٹس فی بیرل کی سطح پر بند ہوا۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اس اچانک تیزی کی بنیادی وجہ صدر ٹرمپ کا وہ بیان ہے جس میں انہوں نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اور ایران کو "ٹول ٹیکس" دینے والے جہازوں کو روکنے کی دھمکی دی تھی۔ اسلام آباد مذاکرات میں جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک کے بعد امریکی صدر کے سخت تیوروں نے سرمایہ کاروں کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ خلیج فارس سے تیل کی سپلائی کسی بھی وقت معطل ہو سکتی ہے۔

ٹیگز: