Get Alerts

ناروے کے خودمختار سرمایہ کاری فنڈ نے اسرائیل کے ساتھ تمام سرمایہ کاری تعلقات ختم کر دیے

ناروے کے خودمختار سرمایہ کاری فنڈ نے اسرائیل کے ساتھ تمام سرمایہ کاری تعلقات ختم کر دیے

اوسلو :ناروے کے 2 کھرب ڈالر مالیت کے خودمختار سرمایہ کاری فنڈ نے اسرائیل کی 11 کمپنیوں سمیت تمام سرمایہ کاری معاہدے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 اس فنڈ نے اسرائیل کے ایک ایسے جیٹ انجن گروپ میں سرمایہ کاری کی تھی جو لڑاکا ہوائی جہازوں کی مرمت سمیت اسرائیلی فضائیہ کو مختلف خدمات فراہم کرتا ہے۔

فنڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ اب اسرائیل میں سرمایہ کاری صرف اسٹاک مارکیٹ کی چند منتخب کمپنیوں تک محدود رہے گی۔

ٹیگز: